دن کے اجالے میں آسمان پر چمکتا ہوا روشن ستارا کوئی اور نہیں بلکہ ہمارا سورج ہی ہے اور یہ وہی ستارا ہے جو ہماری کہکشاں میں موجود ان 400 ارب ستاروں میں سے ایک ہے جو رات کو ہمیں نظر آتے ہیں۔ یہ ہماری کہکشاں کا وہ واحد ستارا ہے جو زمین کے انتہائی قریب واقع ہے اور ہم اسکی گرمی کو محسوس کرسکتے ہیں۔ اس ستارے یعنی (سورج) کی سطح کا درجہ حرارت تقریباً 5٫500 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ مرکزی درجہ حرارت 15٫000000 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ سورج کا ڈایا میٹر 13٫92000 کلو میٹر ہے اور ڈایا میٹر کے حساب سے یہ زمین سے 109 گناہ زیادہ وسیع ہے جبکہ سائز کی اگر بات کی جائے تو سورج زمین کے مقابلے میں اتنا بڑا ہے کہ 13 لاکھ زمینیں بآسانی سورج کے اندر فٹ ہوسکتی ہیں۔


ہمارا سورج ہماری کہکشاں کے باقی ستاروں میں کافی یونیک ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ سورج کے گرد موجود ایک نیلے سیارے زمین پر زندگی موجود ہے جو سورج کو کہکشاں کے باقی ستاروں سے یونیک بناتی ہے کیونکہ زندگی کا انحصار سورج پر ہے اور فی الحال سورج کے گرد زمین ہی وہ واحد ایسی جگہ ہے جہاں زندگی موجود ہے کیونکہ کہکشاں کے باقی ستاروں کے گرد سیارے تو دریافت ہوچکے ہیں لیکن فی الحال ہمیں یہ علم نہیں ہے کہ وہاں زندگی ہوگی یا نہی اسلئے ہم فی الحال زمین پر ہی زندگی کے وجود کو مانتے ہیں۔


ہماری کہکشاں میں سورج سے بھی بڑے سائز کے ستارے موجود ہیں اور یہ ستارے اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ سورج انکے سامنے ایک نقطے کی مانند نظر آتا ہے۔ اسکے علاوہ سورج سے چھوٹے سائز کے ستارے بھی موجود ہیں جو سورج سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ سورج ہماری کہکشاں میں ان ستاروں میں سے ایک ہے جسکے گرد سیارے، سیارچے وغیرہ تو موجود ہیں لیکن وہ پھر بھی اکیلا ہے!! سورج کیوں اکیلا ہے؟ اسکا سادہ سا جواب ہے اور وہ یہ کہ کہکشاں میں موجود آدھے سے زیادہ ستارے Multiple star systems میں ہیں یعنی وہ ستارے جنکا ایک اور ساتھی ستارا بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ وہ ستارے ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کی گراوٹی کی وجہ سے ایک دوسرے کے گرد گھوم رہے ہوتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسے ستاروں کے گرد سیارے بھی دریافت کئے جاچکے ہیں جبکہ دوسری طرف ہمارا سورج ہے جو 4.6 بیلین سالوں سے اکیلا اپنی عمر پوری کررہا ہے اور آج سے 5 بیلین سال بعد سورج اپنے اختتام تک پہنچ جائیگا لیکن ذرا تصور کریں کہ وہ نظارا کیسا ہوگا جب آپ کسی ڈبل سٹار سسٹم میں موجود کسی ستارے پر کھڑے ہوکر آسمان کی طرف دیکھیں گے اور آپ کو آسمان پر ایک ساتھ 2 سورج نظر آئینگے

By Admin